ٹرانسمشن تباہ، لو وولٹیج کا عذاب، اچھرہ کےلیسکو کی نا اہلی سے عاجز  مکین احتجاج پر اتر آئے

30 Jul, 2024 | 12:07 AM

فریحہ بتول:  اچھرہ کے علاقے معراج کالونی میں بجلی کی لٹکتی اور بے ہنگم تاریں لیسکو کے اہلکاروں کے لئے اضافی کمائی کا ذریعہ بن گئیں۔ بجلی کی از خد خطرناک اور قانوناً ممنوع ٹرانسمیشن لائنوں کی وجہ سے علاقہ مین بجلی آئے دن خراب ہوتی ہے، لیکسو کے اہلکار خراب بجلی کو چالو کرنے کے لئے محلہ والوں سے پیسے لیتے ہیں۔

معراج کالونی کے مکینوں نے بتایا کہ آج دس دن ہو گئے ان کے گھروں میں بجلی کے ولیٹیج کم آ رہے ہیں، برقی آلات خراب ہو رہے ہیں، بجلی کبھی آتی ہے کبھی جاتی ہے۔ خواتین نے بتایا کہ آج بھی بجلی کی تاروں میں سپارکنگ ہوئی اور آگ لگنے لگی تھی۔ دو ہزار روپے دے کر  بجلی چالو کروائی۔

علاقہ کے مکینوں نے بتایا کہ یہاں ساڑھے تین سو گھر ہیں۔ علاقہ کی گلیوں سے باہر لیسکو کی ایک تار ٹوٹی جس سے ایک شہری بھی ڈیمیج ہوا، تب سے ہمارے علاقہ مین بجلی کی ایک فیز آ رہی ہے، وولٹیج پورے نہیں اور سینکڑوں گھرانے اذیت میں مبتلا ہیں۔ 

علاقہ کے مکینوں نے بتایا کہ گزشتہ دس سال سے اس علاقہ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، کھمبے لگنے اور بجلی کی معقول لائنیں بچھانے کی ضرورت ہے لیکن لیسکو کے حکام سے خواہ کتنی ہی شکایتیں کر لین وہ توجہ نہیں دیتے۔ 

گھروں کے دروازوں کے قریب کم اونچائی پر لٹکتی اور گلی مین ایک سرے سے دوسرے سرے تک کسی کھمبے کے بغیر بکھری ہوئی تاریں کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔ا نتہائی نچلی سطح پر گھروں سے گزرتی بجلی کی ہائی وولٹیج اور جھولتی تاریں مکینوں کے لیے وبال جان بن گئیں۔

علاقے کی بدترین صورت حال کے باعث مرد اور خواتین سٹی 42 کی ٹیم کو اپنے درمیان پا کر سراپااحتجاج بن گئے۔ مکین کہتے ہیں کہ گزشتہ کئی سالوں سے بجلی کی لٹکتی تاروں کی وجہ سے خوف میں مبتلا ہیں ۔بچے گلی میں کھیل نہیں سکتے جبکہ بجلی کی لٹکتی تاروں کی وجہ سے ہر وقت موت کا سایہ ہمارے سروں پر منڈلا رہا ہے اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

گلیوں میں حادثات سے بچنے کے لئے مکینوں نے بجلی کی تاریں رسیوں کی مدد سے اپنی مدد آپ کے تحت باندھی ہوئی ہیں۔رہائشیوں نے انتظامیہ سے التجا کی ہے کہ علاقہ میں لٹکتی تاروں کے مسئلے کو فی الفور حل کیا جائے اور  مین ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کر کےبجلی کی کم وولٹیج کا پرابلم بھی فوراً حل کیا جائے۔

مزیدخبریں