ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوبئی میں شہید بینظیر بھٹو کے مومی مجسمے کی تقریب رونمائی، بلاول بھی شریک ہوئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ پاکستان کی سابق خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے موم کے مجسمے کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق نظیر بھٹو کے مجسمے کی رونمائی دبئی کے مادام تساؤ میوزیم میں ہوئی، جس میں وزیر خارجہ دیگر کے ہمراہ شریک ہوئے۔

 سابق خاتون وزیراعظم کے مجسمے کی تصاویر بھی شئیر کی گئی ہیں۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ کے مجسمے کے ہمراہ کھڑے ہیں۔

 بے نظیر بھٹو پاکستان کی پہلی شخصیت ہیں جن کا مجسمہ دبئی کے مادام تساؤ میوزیم میں رکھا گیا ہے۔

 دو مرتبہ سابق وزیراعظم رہنے والی بے نظیر پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن تھیں۔ انہیں 27 دسمبر 2007ء کو راولپنڈی میں 54 سال کی عمر میں انتخابی مہم کے دوران قتل کردیا گیا تھا۔

دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران وزیر خارجہ بلاول اپنے ہم نصب خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے بھی ملاقات کریں گے۔

 دونوں شخصیات دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بلاول بھٹو شیخ سعید بن زاید کے انتقال پر متحدہ عرب امارات سے تعزیت بھی کریں گے جو کہ صدر مملکت شیخ محمد بن زاید کے بھائی ہیں۔

 دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک برادرانہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور باہمی اقتصادی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔