سابق صدر آصٖف علی زرداری کی جمعیت علما اسلام کے کارکنوں اور مولانا فضل الرحمان سے تعزیت

30 Jul, 2023 | 10:53 PM

سٹی42:سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے باجوڑ میں جے یو آئی ف  کے کنونشن میں بم دھماکے کی مذمت  کی ہے اور جمعیت علما اسلام کے کارکنوں اور  امیر مولانا فضل الرحمان سے آج دہشتگرد حملہ کا نشانہ بننے والے کارکنوں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ 

آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام مین کہا کہ دہشت گرد سب کے دشمن کے  ہیں۔ 

'آصف علی زرداری نے کہا کہ سوات کی طرح پورے ملک کو دہشتگردی کی نرسریوں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔

 آصف علی زرداری نےبم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

مزیدخبریں