ویب ڈیسک: قائدمسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی باجوڑ واقعہ پر ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ باجوڑ میں جمیعت علماء اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ قابلِ مذمت اور انتہائی افسوس ناک ہے۔
میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ قیمتی جانوں کے نقصان پر ان کا دل سخت رنجیدہ ہے۔ اللّہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ تمام لواحقین کو صبرِجمیل اور زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔
میاں نواز شریف نے لکھا کہ اس سانحہ پر میں اپنے بھائی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن اور کارکنوں سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔