(زین مدنی)سماجی رہنما ارسلان بلوچ کی جانب سے عاشور کی مناسبت سے اہل علاقہ کےلئے لنگر حسینی کا اہتمام ،لنگر میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سماجی رہنماء ارسلان بلوچ نے کہا کہ اہل سنت ہو یا اہل تشیع سب غم حسین میں مبتلا ہیں ۔ہمیں فرقہ واریت سے بچ کر رہنا چاہیے امام حسین علیہ السلام پوری انسانیت کے امام ہیں ، لنگر حسینی میں مصنف وہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر اور اداکار معمر رانا بھی شریک ہوئے ، لنگر حسینی کا اہتمام کے موقع پر سماجی رہنما رانا امتیاز ،شاداب قادری ،عبداسلام ،ذیشان بلوچ ،وکی گجر سمیت دیگر شریک ہوئے۔ لنگر کا اہتمام پی این ڈی کالونی سمن آباد میں کیا گیا۔
نامور اداکار معمر رانا اور مصنف و ہدایتکار خلیل الرحمٰن قمر نے بھی لنگر حسینی میں شرکت کی۔