سٹی42: خار، باجوڑ خودکش دھماکہ میں حملہ آور ن اور اس کے ہینڈلرز نے جمعیت کے کارکنوں کے اجتماع میں زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کا مکمل انتظام کیا۔ یہ بات بم ڈسپوزل یونٹ کی تحقیقات میں سامنے آئی ہے۔
باجوڑ دھماکے سے متعلق بی ڈی یو کی تحقیقات مکمل ہو گئیں۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دھماکا خودکش تھا، بی ڈی یو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 12 کلوگرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
جائے وقوعہ سے بال بئیرنگ برآمد ہوئے ہیں۔دھماکا میں ہائی ایکسپلوسیو استعمال کیا گیا ۔