(ویب ڈیسک)راجن پور کے علاقےفاضل پور میں دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی، تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں، حادثے میں مجموعی طور 5 افراد جاں بحق اور 20 افراد شدید زخمی ہوئے۔ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو ڈاکٹر اسلم کے مطابق فاضل پور میں ڈرائیور کو نیند آنےکی وجہ حادثہ پیش آیا۔حادثے کےبعد ریسکیو اہلکاروں نےلاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اور اور تحصیل اسپتال فاضل پور منتقل کر دیا ہے۔