(ویب ڈیسک) بالی وڈ مقبول جوڑی اداکار فردین خان اور ان کی اہلیہ نتاشا مادھونی نے شادی کے 18 سال بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فردین خان اور ان کی اہلیہ نتاشا مادھونی نے شادی کے 18 سال بعد ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا، دونوں ایک سال سے علیحدہ رہ رہے تھے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نتاشا ان دنوں اپنے بچوں کے ہمراہ لندن میں مقیم ہیں جبکہ فردین ممبئی میں اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اب تک طلاق کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فردین اور ان کی اہلیہ نے ازدواجی تعلقات میں مسائل کی بنا پر علیحدہ رہنا شروع کیا تھا تاہم مسائل کے حل میں ناکامی کے باعث اب دونوں نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ فردین اور نتاشا 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، 2013 میں جوڑے کے ہاں پہلی بیٹی جبکہ 2017 میں دوسرے بچے (بیٹے) کی پیدائش ہوئی تھی۔