مولانا فضل الرحمٰن نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا

30 Jul, 2023 | 07:34 PM

سٹی42: باجوڑ میں جےیوآئی کے جلسے کے دوران بم دھماکے کا افسوس ناک واقعہ، مولانا فضل الرحمٰن نے بیرون ملک کا نجی دورہ منسوخ کرکے پاکستان واپس پہنچنے کا فیصلہ کر لیا۔

 باجوڑ میں جےیوآئی کے ورکرز کنونشن کے دوران پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بیرون ملک کا نجی دورہ منسوخ کرکے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ آج رات ہی  پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

 باجوڑ میں جے یو آئی ہیڈ کوارٹر خار میں  جمعیت علما اسلام کے کارکنوں کے بہت بڑے اجتماع میں نماز کا وقفہ ہوتے ہیں بم کا ہولناک دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں35افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ200کے قریب زخمی ہیں،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر سیکیورٹی نافذ کرنے والے ادارے جائے دھماکا پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو حصار میں لے لیا۔    زخمیوں کو تیمرگرہ اور پشاور منتقل کیا جا رہا ہے، کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں