ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کے پی کے حکومت دہشتگردی کے خاتمے کے اپنے عزم پر قائم ہے، بیرسٹر فیروز جمال شاہ

Khar bomb attack up to date information and condemnation, Minister for Information, Khyber Pakhtoonkhwa, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے باجوڑ میں سیاسی اجتماع میں دھماکے کی شدید مذمّت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس ہے۔

 اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دھماکے میں 35 کے قریب شہریوں کے جاں بحق اور 200 کے قریب زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ڈی ایچ او پشاور فیصل کمال کے مطابق دھماکے میں  شہید ہونے والے افراد کی تعداد 40 ہوچکی ہے۔

 نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لے کر فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے اور قریبی اضلاع کے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت دہشتگردی کے خاتمے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔

 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشاور فیصل کمال کے مطابق باجوڑ دھماکے میں زخمیوں میں  سے 16 تشویشناک حالت میں ہیں۔ ان زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ متعدد زخمیوں کو لوئر دیر، تیمرگرہ اور پشاور روانہ کردیا گیا ہے۔