(ویب ڈیسک) آئی جی خیبرپختوانخوا اختر حیات خان کا کہنا ہے کہ دھماکہ بظاہر خودکش لگتا ہے۔
آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے کہا ہے کہ دھماکہ جلسہ گاہ میں اس وقت ہوا جب کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، دھماکے کے نتیجے میں 41 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 70 افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں جمعیت علما اسلامی کے دو عہدیداران بھی شامل ہیں۔
دوسر جانب پاک آرمی کے تعلقات عامہ ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں شندائی موڑ کے مقام پر جے یو آئی کے زیر اہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن میں دھماکہ ہونے سے شدید زخمی افراد کے لیے خار سے پشاور تک پاک فوج کا ہیلی کاپٹر فراہم کیا جا رہا ہے، معاملات کی نگرانی کے لۓ IGFC میجر جرنل نور ولی باجوڑ پہنچ گۓ ہیں، پشاور میں CMH اور LRH کو الرٹ کر دیا گیاہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور دیگر قانوں نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے زخمیوں کو خون کی عطیات جاری ہیں۔