ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کی جمعیت علما اسلام کے کنونشن میں قیمتی جانوں کے نقصان کی شدید مذمت

City42, Prime minister condemnation, Khar bomb blast, JUI-F
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعظم شہبازشریف نے باجوڑ، خار میں جمعیت علماءاسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم  نےقیمتی جانوں کے نقصان پر شدید رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ، قائدین اور کارکنوں سے اظہار تعزیت  کیا ہے۔

وزیراعظم نےجے یو آئی خار کے امیر مولانا ضیاءاللہ جان سمیت دیگر عہدیداروں اور کارکنوں کی شہادت پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس امر پر  گہرے غم و غصہ کا اظہار کیا کہ  دہشت گردوں نے اسلام، قرآن اور پاکستان کی بات کرنے والوں کو نشانہ بنایا ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، پاکستان کے دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹادیں گے ۔

وزیراعظم نے وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ اور خیبرپختونخوا کی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی ۔ انہوں نے کہا کہ ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔

وزیراعظم نےجیو کے کیمرہ مین سمیع اللہ سمیت دھماکے میں زخمی ہونے والوں سے بھی ہمدردی کا اظہار  کیا۔

وزیراعظم نےشہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔