ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملکی حالات خراب کیے جارہے ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری

Ghafoor Hayderi, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے جمعیت علماء اسلام کے جلسے میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملکی حالات خراب کیے جارہے ہیں، جمعیت علماء اسلام ایک پُرامن جماعت ہے اور ہم نے ہمیشہ پُرامن سیاسی جہدوجہد کا راستہ اپنایا ہے۔

 یہ بھی پڑھیے: جے یوآئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکا،10افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

 ان کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے میں شہید کارکنان کی خبر سے صدمہ پہنچا ہے، جماعتی کارکن ہمارا قیمتی نظریاتی اثاثہ ہیں۔

 مولانا عبدالغفور حیدری نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے کی اور انصار الاسلام کے رضاکاروں کو خون کا عطیہ دینے کیلئے فوری ہسپتال پہنچنے کی اپیل کی۔