وقاص احمد: اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 ملزم گرفتار کرکے 17 لاکھ روپے مالیت کی موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔
گرفتار ملزمان میں امیر حمزہ اور غفور شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس پی اے وی ایل ایس رانا زاہد کے مطابق ملزمان سے 17 لاکھ روپے مالیت کی 31 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔گرفتار ملزمان میں امیر حمزہ اور غفور شامل ہیں، جن کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔رانا زاہد کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چرانے میں ملوث تھے۔ملزمان سے دوران تفتیش موٹر سائیکل چوری و سنیچنگ کے 31 مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔ملزمان نے گھروں اور کمرشل مارکیٹس کے باہر کھڑی لاوارث گاڑیاں چراتے تھے۔