ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان  کی تمام ادائیگیاں بروقت کی جائیں گی، تیاریاں مکمل ہیں، اسحاق ڈار

Ishaq Dar, Pakistan's financial condition is stable now, Senate of Pakistan, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان  کی تمام ادائیگیاں بروقت کی جائیں گی، تیاریاں مکمل ہیں، زرِ مبادلہ کے ذخائر وقت کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں،  وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے یہ باتیں سینیٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ 

 وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا چاہتی تھی کہ ہم ڈیفالٹ کریں اور سب تماشہ دیکھیں، ملک کے ڈیفالٹ کرنے کی پیش گوئیاں کی گئیں، چین سعودی عرب اور یو اے ای نے بھرپور تعاون کیا۔انہوں نے کہا  کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو بروقت مکمل کیا جائے گا، پاکستان اپنی تمام عالمی ذمہ داریاں بخوبی پوری کرے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ آج چین کے نائب وزیر اعظم پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں۔ ہمارے 10 سے 11 ماہ بہت چیلنجنگ تھے۔