ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فریٹ ٹرین کا ڈرائیور  قیمتی سامان سے بھری دو  بوگیاں پیچھے چھوڑ گیا، اس کے بعد کیا ہوا؟

Frate Train Driver, Train accident, Technical fault in running train, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  جھمرہ  ریل جنکشن کے قریب فریٹ ٹرین کا ڈرائیور  قیمتی سامان سے بھری دو  بوگیاں پیچھے چھوڑ گیا۔

بوگیاں تکنیکی خرابی کی وجہ سے چلتی ٹرین سے الگ ہو گئی تھیں۔ اس حادثہ کا انجن آپریٹ کرنے والے ڈرائیور کو علم نہیں ہوا اور ٹرین  کئی کلومیٹر آگے بڑھ گئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق سانگلہ ہل سے آنے والی فریٹ گاڑی کی بوگیاں جھمرہ  جنکشن کے قریب ٹرین سے الگ ہوئیں۔

ریلوےذرائع کا کہنا ہے کہ انجن ڈرائیور  3 کلومیٹر تک بوگیاں چھوڑ آنے سے لاعلم رہا، فریٹ ٹرین کے آکری بوگی میں موجود گارڈ نے فون کرکے ڈرائیور کو اس حادثہ سے آگاہ کیا تاہم اس وقت تک ٹرین کافی آگے جا چکی تھی۔  بوگیاں واپس لانے کے لئے ڈرائیور کو جھمرہ اسٹیشن پر اسٹیشن ماسٹر سے اجازت حاصل کر کے واپس جانا پڑا، اس دوران ٹریک پر کھڑی تین لاوارث بوگیوں کو دیکھنے کے لئے قریبی آبادیوں سے لوگوں کا ہجوم جمع ہو چکا تھا۔  ریلوےذرائع کے مطابق بعدازاں بوگیوں کو جوڑ کر مال گاڑی کو روانہ کردیا گیا۔