وزیرِ اعظم شہبازشریف کا عاشورہ کے پُر امن انعقاد پر اظہارِ تشکر

30 Jul, 2023 | 01:25 PM

Ansa Awais

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے محرم الحرام میں امن وامان یقینی بنانے پر وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، وفاقی و صوبائی حکام اور سیکیورٹی فورسز کو شاباش دی ہے۔

جاری کیے گئے بیان شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزرائے اعلیٰ، صوبائی و ضلعی انتظامیہ، آئی جیز کو بہترین انتظامات پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اُنہوں نے سیکیورٹی اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کا نفاذ یقینی بناتے ہوئے عاشورہ کے جلوسوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی و صوبائی محکموں اور سیکیورٹی کے تمام اداروں نے بہترین اشتراکِ عمل سے کام کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ پولیس کے افسران اور جوانوں کو شاباش دیتا ہوں جنہوں نے دن رات سیکیورٹی خدمات انجام دیں۔شہباز شریف نے کہا کہ الحمد لِلّٰہ، سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کی وجہ سے کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

مزیدخبریں