تنخواہوں میں 25 سے 35 فیصد تک اضافہ؟

30 Jul, 2023 | 01:25 PM

مانیٹرنگ ڈیسک: کرکٹرز کی تنخواہوں میں 25 سے 35 فیصد تک اضافے کا امکان ہے اور کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے سرگرم ہیں۔

محرم الحرام کی تعطیلات کے بعد پیر سے دوبارہ کام شروع کرتے ہوئے فہرست پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو پیش کر دی جائے گی۔نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ایک ہفتے میں متوقع ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کے معاہدے 30 جون کو ختم ہو چکے ہیں، ان میں عبوری طور پر توسیع دی گئی تھی۔

مزیدخبریں