چھری کے وار سے بیٹی کی آنکھیں ضائع کرنیوالا ملزم ہلاک

30 Jul, 2023 | 11:00 AM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے ضلع بورے والا میں بیوی اور بچوں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم قاضی احمد ہلاک ہو گیا۔  

 پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزم کو اسلحہ اور چھری کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران ملزم کانسٹیبل سے سرکاری گن چھیننے کی کوشش میں گولی لگنے سے زخمی ہوا اور ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑگیا۔

 یاد رہے کہ ملزم نے گزشتہ 3 ماہ سے بیوی اور بچوں کو یرغمال بنایا رکھا تھا، ملزم نے چھری کے وار کرکے بیٹی کی آنکھیں بھی ضائع کر دی تھیں۔ ملزم قاضی احمد مبینہ طور پر آئس کا نشہ کرتا تھا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس بھی لیا تھا جس کے بعد 4 روز قبل 15گھنٹوں کے طویل آپریشن کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں