بس ڈرائیور کی نیند نے 5 مسافروں کی جان لے لی

30 Jul, 2023 | 09:35 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: راجن پور کے علاقےفاضل پور  میں دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کی آنکھ لگنے سے تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق  اور  20 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں، حادثے میں مجموعی طور 5 افراد جاں بحق اور 20 افراد شدید زخمی ہوئے۔

مزیدخبریں