سٹی 42: پاکستان سے ہر بار منہ کی کھانے والی بھارتی سرکار کو عزت راس نہیں آتی۔بھارت ایک بار پھر پاکستان کے ہاتھوں رسوا ہونے کی تیاری کرنے لگا۔
مودی کے چیلے بھارتی وزیردفاع نے اپنی جنتا میں پاکستان دشمنی کی آگ بھڑکا کر ووٹ ہتھیانے کی دھن میں پاکستان کے خلاف ضرورت سے زیادہ ہی منہ کھول دیا۔ راج ناتھ شنکر نے کارگل کے حوالے سے تقریب میں کسی اشتعال انگیزی کے بغیر ہی کنٹرول لائن پار کرنے کا بھاشن دے دیا۔
مودی سرکار اور اس کے زخم خوردہ وزیر دفاع کے دماغ پر ایڈونچر سوار ہے مگر پاکستانی فوج کے منہ توڑ جواب بھی بھارتیوں کو خوب یاد ہونگے ۔
بھارت آئیں بائیں شائیں نہیں، زمینی حقائق اور ثبوت کے ساتھ بات کرے۔
بھارت نے پاکستان کو سرپرائز دینے کے شوشے چھوڑے، مگر پاکستان نے بھارتی سرپرائز اس کے منہ پر دے مارا۔ راج ناتھ سنگھ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے اپنے جنگی جہازوں کی تباہی دیکھ لیں۔ پاک فضائیہ نے ان کا کیا حشر کیا۔
بھارتی پائلٹ ابھی نندن کشمیر کی لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان کے علاقہ کے اندر آ تو گیا لیکن بھیگی بلی کی طرح پکڑا گیا، اور مودی سرکار اس کی رہائی کیلئے ترلے منتوں پر اتر آئی۔ دوسرے ممالک سے بھی سفارشیں کرانی پڑیں۔
پاکستان نے نرمی اور جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابھینندن کو رہا کیا ، ساری دنیا نے اس جذبے کو سراہا۔۔ ابھی نندن نے نہ صرف پاک فوج کی تعریف کی بلکہ پاکستانی چائے کو بھی ’’فنٹاسٹک‘‘ قرار دیا۔ بعد میں بھارت کے راج ناتھ جیسی شرم سے عاری نیتاوں کے اکسانے پر اس بھیگی بلی ابھی بؤنندن کو بھارت کا سب سے بڑا فوجی اعزاز دے کر بھارت نے اپنی خفت درحقیقت مزید بڑھائی۔
پلوامہ حملے ہوں یا ممبئی دھماکے، وہ کون سا موقع ہے جب جب بھارت نے پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کی اور ہر بارعالمی سطح پر ذلالت نہیں کمائی۔
مودی سرکار کی طرف سے پاکستان کا ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا جھوٹا اور گھٹیا دعویٰ بھی اس کی جگ ہنسائی کی وجہ بنا۔ امریکی جریدے فارن پالیسی کی رپورٹ نے جھوٹ کا پول کھول دیا۔۔امریکی محکمہ دفاع نے پاکستانی ایف 16 طیاروں کی گنتی کی اور کہہ دیا کوئی طیارہ کم نہیں ۔راج ناتھ صاحب ۔ جھوٹ پر شرم تو آئی ہوگی۔
پاکستان نے ہمیشہ اپنے پڑوسی ممالک کو امن اور محبت کا پیغام دیا ہے، مگر بھارت یاد رکھے ، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو اسے گھر کے اندر گھس کر مارا جائے گا. ابھی نندن تو بس ایک ٹریلر تھا۔
راج ناتھ ہوشیار! ابھی نندن تو محض ایک جھلک تھی، گھس کر اب ماریں گے
30 Jul, 2023 | 12:50 AM