کراچی میں عاشور کے تعزیئے سمندر میں ٹھنڈے کرنے کی رسم

30 Jul, 2023 | 12:36 AM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: کراچی میں عاشورہ کے روز زیارت کے بعد روایت کے مطابق  عزا خانوں میں شام غریباں کی مجالس ختم ہونے کے بعد نصف شب کے وقت تعزیئے  نیٹی جیٹی لاکر سمندر میں ٹھنڈے کئے جارہے ہیں۔
نیٹی جیٹی کے مقام پر ضلعی انتظامیہ کیماڑی اور ضلعی پولیس نے زائرین کیلئے انتظامات کئے ہیں۔

یکم محرم الحرام سے نو محرم الحرام تک تعزیئے شہر کے مختلف علاقوں میں تیار کئے جاتے ہیں

تعزیئے تیاری کے بعد علاقوں میں زیارت کے لئے رکھے جاتے ہیں ۔

زیارت کے بعد تعزیئے نیٹی جیٹی لاکر سمندر میں ٹھنڈے کئے جارہے ہیں.

نیٹی جیٹی کے مقام پر ضلعی انتظامیہ کیماڑی نے زائرین کیلئے انتظامات کئے ہیں

ایس پی مغیز ہاشمی  نے بتایا کہ ضلع پولیس کیماڑی جانب سے ٹاور سے نیٹی جیٹی پل اور اطراف میں سیکورٹی کے انتظامات کئے ہیں,  

پولیس کے ساتھ رینجرز  بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے جارہے ہیں۔

تعزیہ کو قافلے کی صورت میں لانے والوں کی تلاش کے بعد انٹری کی جاتی ہے۔

شب نو بجے سے تعزیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جو رات گئے تک رہتا ہے۔

مزیدخبریں