قاسم علی شیخ: بہاولنگر میں تین دوست دریائے ستلج میں سیلاب کے پانی کی تصویریں بنانے گئے، سیلفیاں بنانے کے دوران 12 سالہ عثمان نامی لڑکادریائے ستلج میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، دوسرے دو لڑکوں کو بچا لیا گیا۔ بہاولنگر ڈوبنے والی نوجوان کی باڈی نہیں مل سکی
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اندھیرا ہونے کے سبب لاش کی تلاش کا آپریشن روک دیا گیا ہے۔ تینوں نوجوان سرکلر روڑ بہاولنگر کے رہنےوالے ہیں جو دریائے ستلج میں آنے والے سیلاب میں سیلفیاں بنانے گئے تھے۔