ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی حیدرگیلانی کا ڈپٹی سپیکرکیلئےکاغذات جمع نہ کرانے پر موقف

Ali Haider Gillani is the son of former Prime Minister of Pakistan Yousuf Raza Gillani
کیپشن: Ali Haider Gillani statement
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی اور اتحادی جماعت کے امیدوار واثق قیوم عباسی بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب، علی حیدرگیلانی نےکاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے کی وجہ بتا دی۔

تفصیلات کےمطابق  پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے ڈپٹی سپیکرکے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔ الیکشن پراسیس پر ہمیں شدید اعتراضات تھے، ہمیں لگتا  تھا کہ الیکشن صاف شفاف نہیں ہوں گے، اس لیے ایسے الیکشن میں حصہ لینےکا کوئی فائدہ نہیں۔

واضح رہے کہ  مسلم لیگ ن نے ڈپٹی سپیکر کے لئے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی حیدر گیلانی کو نامزد کیاتھا، علی حیدر گیلانی نےڈپٹی سپیکر کے لئے اپنے کاغذات مقررہ وقت پر جمع نہیں کرائے جس وجہ سےحکومتی اتحاد کے امیدوار واثق قیوم عباسی بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔
خیال رہےکہ گزشتہ شب ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم  اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی تھی جس کے بعد ڈپٹی سپیکرکی نشست خالی ہوگئی تھی۔پی ٹی آئی نے ڈپٹی سپیکر کے لیے واثق قیوم کو امیدوار نامزد کیا تھا اور انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

  تاہم پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار علی حیدر گیلانی نے کاغذات جمع نہیں کروائے جس کے باعث واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer