ویب ڈیسک : قومی ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی اور ساتھ ہی کیپشن بھی تحریر کیا جسے دیکھنے کے بعد انکے مداح پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی اور ساتھ ہی کیپشن بھی تحریر کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ خود کو چند روز میں چھری کے نیچے جانے کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ اس وقت تک وہ سڈنی میں خوبصورت وقت گزار رہے ہیں اور اس سے پہلے بھی انہوں نے آسٹریلیا میں بہت اچھا ٹائم گزار ا ہے۔
انہوں نے ویڈیو میں سڈنی کی خوبصورت صبح دکھائی ہے اور اپنے اپارٹمنٹ کا بھی نظارہ کروایا ہے ۔ انہوں نے اپنی طبیعت سے متعلق پوچھنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور انکو کہا کہ میری سرجری کے لیے دعا کریں، امید ہے کہ جلد ٹھیک ہو جاؤں گا۔
شعیب اختر کی اس ٹوئٹ نے ان کے چاہنے والوں کو پریشانی میں ڈال دیا تھا لیکن اسی کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایک ویڈیو بھی ڈالی دی جس سے ان کے چاہنے والوں کی جان میں جان آگئی۔