زیورات کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر

30 Jul, 2022 | 06:45 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے اضافہ ہوا ہے۔ عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 1767 ڈالر فی اونس ہے۔

تفصیلات کےمطابق سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے اضافہ ہوا ہے،1300 روپے اضافےکے بعد سونےکی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 1767 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ صرافہ بازار  میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4200 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 58 ہزار300 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اورعالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے 1762 ڈالر فی اونس ہے۔

مزیدخبریں