تاجر برادری کے مفتاح اسماعیل کیخلاف نعرے، بڑا مطالبہ کردیا

30 Jul, 2022 | 06:29 PM

M .SAJID .KHAN

(شہزاد خان ابدالی)شاہ عالم مارکیٹ اور ہال روڈ کی تاجر برادری نے بھی بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکس کو مسترد کردیا، تاجروں کا شاہ عالم مارکیٹ چوک پر احتجاجی مظاہرہ ، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کےخلاف نعرے بازی ،ٹیکس واپس لینے کامطالبہ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق شہر لاہور کی تاجر برادری نے بجلی کے کمرشل بلوں پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کردیا ہے ،مرکزی صدر خواجہ محمد عامر کی قیادت میں شاہ عالم مارکیٹ کے تاجران کی جانب سے سیلز ٹیکس کے نفاذ کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے میں تاجران کی کثیر تعداد شریک ہوئی اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے سیلز ٹیکس کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
ہال روڈ کے تاجروں نے بھی سیلز ٹیکس دینے سے انکار کردیا ،صدر ہال روڈ بابر محمود کی زیر صدارت اجلاس میں تاجروں نے سیلز ٹیکس کے نفاذ کو یکسر مسترد کردیا اور اسے ملکی حالات بہتر ہونے تک معطل کرنے کامطالبہ کیا ۔
تاجروں نے ملکی معاشی حالات بہتر کرنےکے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو معاشی روڈ میپ بنانے کا مطالبہ کیا ۔

مزیدخبریں