ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر اور گردونواح میں سیلابی صورتحال ، الرٹ جاری

 لاہو ر اور گردونواح میں سیلابی صورتحال ، الرٹ جاری
کیپشن: flood warning
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد سیلابی صورتحال پید ا ہو گئی، ضلع قصور اور لاہو رمیں دریا کے قریبی آبادی کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق بھارت میں سیلابی صورتحال کے بعد کئی سال بعد راوی میں پانی چھوڑ ا گیا ہے جس کی وجہ سے لاہور اور قصور میں سیلابی صورتحال پید ا ہو گئی ہے ، راوی میں جسٹر کے مقام پر 25ہزار کیوسک پانی کی آمد جاری ہے،شاہدرہ پل پر پانی کا بہاؤ 26ہزار 711 کیوسک ہو گیا ہے ۔ضلع قصور اور لاہو رمیں دریا کے قریبی آبادی کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ، بلوکی بیراج پر 33ہزار 110کیوسک بہاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

مزید تفصیلات کے مطابق سندھ کے بیراجوں پر بھی درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ پید اہو گیا ،چناب میں بڑا سیلابی ریلا چنیوٹ پل پرپہنچ گیا  اور پانی کا بہاؤ  ایک لاکھ 487ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ، دریائے چناب میں یہ دوسرا بڑا غیر معمولی سیلابی ریلا ہے ، اٹک پل پر ایک لاکھ کیوسک کا ریلا دریائے سندھ سے مل گیا جبکہ پونے 4لاکھ کیوسک کا ریلا کالا باغ میانوالی بیراج کی طرف بڑھ رہا ہے ، سیلابی ریلا 12روز بعد گدو بیراج پہنچے گا۔