ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ کے گروپ انڈمن کیلئے اہم خبر

Quickly send and receive WhatsApp messages right from your computer
کیپشن: WhatsApp Web
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے، پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے گروپس صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

تفصیلات کےمطابق بہت سے افراد   پیغام بھیجنے  کے لئے واٹس ایپ  میں وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں،  کبھی کبھار بات اتنی لمبی بھی ہو جاتی ہے کہ بھیجا گیا وائس نوٹ سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہو جاتا ہے، واٹس ایپ نے نئے سال کے آغاز پر صارفین کے لئے ایک زبردست فیچر تیار کیا جو کہ ابھی آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کے لئے ہے۔

بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس نے صارفین کی بڑی مشکل کوآسان کردیا،یہ نیا اور دلچسپ فیچر گروپس کے ایڈمن کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت ایڈمنز گروپ کے کسی بھی فرد کا میسج ڈیلیٹ کرنے کے اہل ہوں گے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی جانب سے جاری کردہ سکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب بھی گروپ ایڈمن کسی شخص کا پیغام ڈیلیٹ کرے گا تو اس بارے میں باقی ممبرز کو بھی پتا چل جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer