ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صبا قمر کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے، پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے اپنی کامیابی کا لوہا منوایا، اداکارہ کی سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو ورک آؤٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صباقمر سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں،اداکارہ ڈراموں اور فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور شائقین کے دلوں پر راج کیا ہے۔ اپنی مہارت اور بہترین اداکاری کی بنا پر یہ نا صرف پاکستان میں بلکہ پاکستان سے باہر بھی مشہور ہیں اور لاکھوں لوگ ان کے مداح ہیں۔
پُرکشش اور باصلاحیت اداکارہ آئے دن اپنے انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اور اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں، آج کل اداکارہ اپنے آپ کو فٹ رکھنے میں مصروف ہیں ۔حال ہی میں اداکارہ نےاپنی جم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور اس حوالے سے اپنے مداہوں سے بھی توقع کی ہے کہ وہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے کوششیں کریں۔