پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ ملنے کے بعد پنجاب اور وفاق آمنے سامنے

30 Jul, 2022 | 04:08 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) پنجاب اور وفاق میں نیٹ ہائیڈل پرافٹ پر نئی جنگ ہوگی ۔ پنجاب حکومت وفاق پر نیٹ ہائیڈل پرافٹ کے حصول کے لیے دباؤ ڈالے گی۔

تفصیلات کےمطابق نیٹ ہائیڈل پرافٹ کے لیے پنجاب اور وفاق پھر آمنے سامنے ہوں گے لیکن اس بار پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن ہوں گے ۔ پنجاب حکومت کا وفاق سے نیٹ ہائیڈل پرافٹ کے 35 ارب دینے کا مطالبہ کردیا ہے ۔محکمہ خزانہ پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو فنڈ کے حصول پر آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے ہر حال میں صوبے کا نیٹ ہائیڈل پرافٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاق سے نیٹ ہائیڈل پرافٹ کا 35 ارب روپے کا بجٹ ہر صورت میں لیا جائے گا ۔

کیونکہ وفاق نے گزشتہ کئی سالوں سے نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں فنڈ پنجاب کو نہیں دئیے۔لیکن اس بار وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نیٹ ہائیڈل پرافٹ کے حصول کے لیے وفاق پر دباؤ ڈالیں گے۔

مزیدخبریں