طلبا کیلئے بڑی خبر، میٹرک کے100 نمبر بڑھانے کا فیصلہ

30 Jul, 2022 | 03:51 PM

(جنید ریاض) نہم اور دہم جماعت کے طلبا کیلئے  اہم خبر،  میٹرک کے سالانہ امتحان میں ٹوٹل مارکس 1100 سے بڑھا کر 1200 کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 100 نمبر بڑھانے کا فیصلہ قرآن مجید کا مضمون کورس میں شامل کرنے کی وجہ سے کیا گیا، قرآن مجید ترجمہ کے ساتھ 100نمبر کا پیپر لیا جائے گا،50نمبرکاپیپرنہم اور50نمبرکادہم میں ہوگا، نہم کی آن لائن رجسٹریشن میں قرآن کا مضمون بھی شامل کرلیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  100نمبرشامل کرنے کی حتمی منظوری بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز دے گی، قرآن مجید ترجمہ کے ساتھ پیپر سال 2023 سے شامل کیا جائے گا۔ 





مزیدخبریں