عمران خان سے متعلق عدالت کا اہم فیصلہ آگیا

30 Jul, 2022 | 03:45 PM

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں ہونے ولے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق 10 مقدمات میں ضمانت منظور  کر لی گئی۔  

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے کیس پر سماعت ہوئی جس میں عمران خان 10مقدمات میں درخواست ضمانتوں کے لیے سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا نم تھانہ کوہسار میں غداری کے مقدمے میں درج کیا گیا تھا جس کی ضمانت کے لیے عمران خان نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کہا تھا کہ تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں عمران خان کا پیش ہونا لازمی ہے، ملزم پیش ہو گا تو حکم جاری کروں گا۔

ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے عمران خان کی پانچ 5 ہزار روپے مچلکوں میں ضمانت منظور کی ہے۔

مزیدخبریں