ویب ڈیسک : پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف سُپر اسٹار فواد خان کی 9سال بعد ’’بارہواں کھلاڑی‘‘ سے چھوٹی اسکرین پر ایک بار پھر واپسی ہوئی ہے۔
فواد خان ، ماہرہ خان کی ویب سیریز’’بارہواں کھلاڑی‘‘ میں نظر آئیں گے جس کی ہدایت کاری عدنان سرور نے انجام دی ہے اور ویب سیریز بارہواں کھلاڑی ٹیپمیڈ پر کامیابی کے بعد اب نجی چینل پر بھی شائقین کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ٹیپمیڈ پر 10 لاکھ سے زائد شائقین نے سیریز کو دیکھا اور پسند کیا ہے۔
اس سیریز میں فواد خان ایک ناکام کرکٹر کا کردار نبھارہے ہیں جو زندگی میں ناکامیوں کا سامنا کرنے کے باوجود اپنے بعد آنے والوں کے لیے راستے کھولتا ہے اور ان کی مدد کرتا ہے ۔واضح رہے فواد خان نے گلوکاری سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا بعد ازاں ڈرامہ سیریل ’’ہمسفر‘‘ سے اداکاری کا سفر شروع کیا۔ انہوں نے کئی بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔