(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے محرم الحرام کی سیکیورٹی سے متعلق بات کی۔ راناثناء اللہ نے کہا کہ ماہ محرم میں جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔
It has been decided to establish a control room for surveillance in the month of Muharram-ul-Haram. Special security teams will be formed to provide foolproof security to the processions and majalis. Moreover, online platforms will be strictly monitored to curb religious hatred.
— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) July 30, 2022
انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام میں نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مزید یہ کہ مذہبی منافرت کو روکنے کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان بھر میں یکم محرم الحرام 31 جولائی بروز اتوار کو ہو گی جبکہ یوم عاشور 9 اگست بروز منگل کو ہوگا۔