تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ فیصلہ ہوگیا

30 Jul, 2022 | 01:19 PM

ویب ڈیسک : اسلام آباد میں پرائیویٹ اسکولز یکم اگست سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے سربراہ غفران الٰہی کی جانب سے کہا گیا ہے اسلام آباد کے نجی تعلیمی ادارے یکم اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیکرٹری پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید خان کا کہنا ہے کہ تمام پرائیویٹ سکولز یکم اگست سے کھلیں گے، مزید چھٹیوں کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

عبدالوحید خان نے مزید بتایا کہ کیمرج سسٹم کے ساتھ منسلک ادارے اپنی جاری کردہ شیڈول کے مطابق کھلیں گے۔یاد رہے دو روز قبل اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے بچوں کو مزید چھٹیاں دینے سے انکار کردیا تھا۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اسکول سربراہان کو یکم اگست سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے والدین سے گزارش کی کہ وہ یکم اگست سے بچوں کو اسکول بھیجیں تاکہ ان کا سلیبس وقت پر مکمل کرایا جاسکے۔

مزیدخبریں