ن لیگ نےاسپیکرپنجاب اسمبلی کاالیکشن لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

30 Jul, 2022 | 01:16 PM

ویب ڈیسک: ن لیگ نےاسپیکرپنجاب اسمبلی کاالیکشن لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

 ن لیگ کی درخواست میں سبطین خان سمیت دیگرکوفریق بنایاگیاہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ اسپیکرکاالیکشن خفیہ رائےشماری کےذریعےہوتاہے۔ اسپیکرکےالیکشن میں بیلٹ پیپرزپرسیریل نمبردرج کرناقانون کی خلاف ورزی ہے۔استدعا کی گئی کہ عدالت اسپیکرپنجاب اسمبلی کےانتخاب کوکالعدم قراردے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزپی ٹی آئی کے سبطین خان پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کو شکست دیکر پنجاب اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوئے۔

364 ارکان صوبائی اسمبلی نے ووٹ ڈالا، سبطین خان نے انتخاب میں 185 جبکہ مسلم لیگ ن کے سیف الملوک کھوکھر نے 175 ووٹ حاصل کئے، چار ووٹ مسترد ہوئے، پی ٹی آئی اتحاد کا ایک، اپوزیشن اتحاد کے 3 ووٹ مسترد ہوئے۔

مزیدخبریں