ویب ڈیسک : بھارت میں 30 برس قبل پیدائش کے وقت کی شادی کرادی گئی۔
تفصیلات کےمطابق شوبھا اور چندپا پیدا ہوتے ہی مر چکے تھےاور دو روز قبل ان کی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں پیدائش کے وقت یا نومولود بچے کے مرنے کے 30 سال بعد اس کی شادی کی عجیب و غریب رسم ادا کرنے کا رواج ہے جسے ’پریتھا کلیانم‘ یعنی مردہ کی شادی کا نام دیا گیا ہے۔’پریتھا کلیانم‘ کی اب بھی کرناٹک اور کیرالہ کے کچھ حصوں میں پیروی کی جاتی ہے، وہاں پیدائش کے دوران مرنے والوں کے لیے شادی کی رسم ادا کی جاتی ہے، وہاں کے لوگ اسے اپنی روحوں کے احترام کے طریقے کے طور پر مناتے ہیں۔
I reached a bit late and missed the procession. Marriage function already started. First groom brings the 'Dhare Saree' which should be worn by the bride. They also give enough time for the bride to get dressed! pic.twitter.com/KqHuKhmqnj
— AnnyArun (@anny_arun) July 28, 2022
اس حوالے سے بھارتی یوٹیوبر ارون نے سوشل میڈیا پر اس عجیب و غریب شادی کی تفصیلی معلومات شیئر کیں۔ارون کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے 28 جولائی کو ایک شادی میں شرکت کی تھی، دولہا اور دلہن دونوں کا تقریباً 30 سال قبل انتقال ہو گیا تھا اور پھر بھی ان کے اہل خانہ نے ان کی شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اورن کا کہناتھا کہ یہ ایک ’سنجیدہ روایت‘ ہے، جہاں متوفی دولہا اور دلہن کے خاندان شریک ہوتے ہیں، تمام رسم و رواج کسی بھی شادی کی طرح ہوتے ہیں، دو خاندان منگنی کے لیے ایک دوسرے کے گھر بھی جاتے ہیں۔ارون نے شادی کی کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
Everyone in the family come and bless the newlyweds. pic.twitter.com/ZoIYe2DAHI
— AnnyArun (@anny_arun) July 28, 2022