ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق اعدادو شمار جاری

Roshan Digital Account
کیپشن: Roshan Digital Account
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق اعدادو شمار جاری کردیئے۔

  اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق جون 2022 تک 4 لاکھ 29 ہزار 364 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے جب کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 4 ارب 60 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل ڈیپازٹس سے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 2 ارب 90 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جب کہ روشن اپنی کار کے ذریعے 1550 گاڑیاں فراہم کی گئیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ تارکین وطن کی آراء پر اکاؤنٹس ہولڈرزکی شکایات کے لیے ’سنوائی‘ سروس پر کام کررہے ہیں۔اس کے علاوہ  تارکین وطن پاکستانیوں کے لیے انشورنس، پینشن پلان اور روشن بزنس اکاؤنٹس جلد متعارف کرائیں گے۔