ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسپین کے وزیراعظم نے توانائی بچانے کا انوکھا نسخہ پیش کردیا

Spanish PM Pedro Sánchez
کیپشن: Spanish PM Pedro Sánchez
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سنچز نے توانائی بچانے کا انوکھا نسخہ پیش کر دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سنچز نے سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ توانائی بچانے کے لیے ٹائی نہ پہنیں۔

پیڈرو سنچز کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت توانائی بچانے کے لیے فوری اقدامات پر عمل شروع کرے گی تاکہ یوکرین پر حملے کے پیش نظر روسی گیس پر انحصار کم سے کم ہو سکے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے یورپ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور جمعے کے روز میڈرڈ کا درجہ حرارت 36 اور سیویل کا 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ایک نیوز کانفرنس کے دوران اسپین کے وزیراعظم نے کہا کہ میں خود بھی ٹائی نہیں پہن رہا اور اپنے وزراء، سرکاری افسران اور نجی و سرکاری اداروں کے ملازمین سے بھی کہتا ہوں کہ توانائی بچانے کے لیے وہ بھی یہی عمل کریں۔

پیڈرو سنچز نے بتایا کہ اس طرح کرنے سے انہیں گرمی کم محسوس ہو گی جو توانائی بچانے کا باعث بنے گی کیونکہ ایئر کنڈیشنز کم چلیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جاپان نے بھی 2011 میں ’سپر کول بز‘ مہم متعارف کرائی تھی جس کے تحت ملازمین کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ گرمیوں کے موسم میں وہ ٹھنڈے کپڑے زیب تن کر سکتے ہیں۔

جبکہ برطانیہ میں بھی حالیہ گرمیوں کے دوران ہاؤس آف کامنز میں شریک ممبران سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی سوٹ جیکٹس اتار کر سائیڈ پر رکھ سکتے ہیں۔