ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاریخ میں پہلی بار یکم محرم الحرام کو غلافِ کعبہ تبدیل

Change of Ghilaf-e-Kaaba
کیپشن: Change of Ghilaf-e-Kaaba
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار نئے اسلامی سال کے آغاز پر یکم محرم کو غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی گئی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-07-30/news-1659159153-1441.jpg

گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے غلاف کعبہ کے کلید بردار ڈاکٹر صالح الشیبی کے حوالے کیا تھا۔ یکم محرم سے بیرون ممالک کے عمرہ زائرین کی آمد بھی شروع  ہوگئی اور عمرہ ویزے کی میعاد پہلی بار 3 ماہ کردی گئی ہے.

عمرے پر آئے زائرین ملک میں کہیں بھی آجاسکتے ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-07-30/news-1659159129-9866.jpg

 واضح رہےکہ سینکڑوں کلو گرام ریشم، چاندی اور سنہری دھاگوں سے تیار کیا جانے والا خانہ کعبہ کا غلاف کئی دہائیوں سے ہر سال ذوالحجہ کے اسلامی مہینے میں حج کے موقع پر 9 ذوالحجہ کو تبدیل کیا جاتا رہا ہے،ہر سال غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب نماز عشا کے بعد قریب پانچ گھنٹے تک جاری رہتی تھی۔
 تاہم 2022 میں اس روایت میں تبدیلی لائی گئی ہے اور رواں برس  نئے اسلامی سال کے آغاز پر یعنی یکم محرم الحرام کو غلاف کعبہ تبدیل کیا  گیا۔ 

خانہ کعبہ کی دیواروں اور باب کعبہ (دروازہِ کعبہ) کو جس کپڑے سے ڈھانپا جاتا ہے اسے غلاف کعبہ یا کسوہ (عربی: كسوة الكعبة) کہتے ہیں۔