ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں خطرناک اضافہ

30 Jul, 2022 | 10:31 AM

ویب ڈیسک:ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 37.6 فیصد پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح ریکارڈ 3.68 فیصد بڑھی ہے ۔ ادارہ شماریات کا بتانا ہےکہ دالیں، گوشت، ٹماٹر اور ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر سمیت 30 اشیائے ضررویہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

مزیدخبریں