ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثنااللہ نے قبل از وقت عام انتخابات کا فارمولا بتا دیا

Rana Sanaullah
کیپشن: Rana Sanaullah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا عام انتخابات سے متعلق شیخ رشید کے بیان پر رد عمل سامنے آگیا۔ 

 رانا ثنااللہ  نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے  کہا کہ پی ٹی آئی، پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑے اور اس کے ارکان قومی اسمبلی اپنے استعفے قبول کروائیں تو وہ یقین دلاتے ہیں کہ ملک میں ضمنی الیکشن نہیں بلکہ عام انتخابات ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں ضمنی الیکشن کے بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ، نئے الیکشن کمیشن، نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی، قرنطینہ والے بھی الیکشن کے لیے مان گئے ہیں، صرف مولانا فضل الرحمان رہ گئے ہیں۔