11 ارکان ڈی نوٹیفائی، پی ٹی آئی کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

30 Jul, 2022 | 08:33 AM

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے 11 ممبران قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے پی ٹی آئی کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کئی ارکان قومی اسمبلی نے سپیکر سے بالواسطہ خفیہ رابطے کئے ہیں تاکہ ان کے استعفے الیکشن کمیشن کو نہ بھجوائے جائیں اور وہ ضمنی الیکشن سے بچ سکیں۔ 

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کا قیادت پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی وضع کی جائے ورنہ ضمنی الیکشن کی صورت میں وہ مشکل میں پھنس جائیں گے۔ 

ممبران اسمبلی کے مطابق اسمبلی کی مدت میں ابھی ایک سال باقی ہے۔ ضمنی الیکشن میں وہ کسی صورت میدان خالی نہیں چھوڑ سکتے۔ الیکشن پر انہیں کروڑوں روپے خرچ کرنے ہوں گے جبکہ دوسری جانب عمران خان حکومت پر جلدی الیکشن کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

مزیدخبریں