ویب ڈیسک : ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنبل اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، اداکارہ نےفوٹواورویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔اداکارہ نے مداحوں سے اپنی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنبل اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، اداکارہ سنبل اقبال نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں مداحوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاط برتیں اور ایس او پیز پر عمل کریں، سنبل اقبال کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، کسی نے ان کی خیریت دریافت کی تو کوئی ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram