(ویب ڈیسک)راولپنڈی میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی زد میں آکر ایک بچہ زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی لال حویلی پر نامعلوم افراد کی جانب سے اندھادھند فائرنگ کی گئی ، فائرنگ کے وقت وزیر داخلہ لال حویلی کے اندر موجود نہیں تھے ،فائرنگ سے ایک 8 سالہ بچہ زخمی ہو گیا،جس کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق 23 جولائی کو بھی لال حویلی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے تھے ،پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا تھا۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق وارثخان کےعلاقہ میں لال حویلی کےباہر گولی لگنےسے 08 سالہ بچہ زخمی ہوا، بچہ انس اپنے والد کے چنے کی ریڑھی پر بیٹھا تھا، بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سےباہربتائی جاتی ہے، پولیس افسران موقعہ پر موجود ہیں، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں،قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
وارثخان کےعلاقہ میں لال حویلی کےباہر گولی لگنےسے 08 سالہ بچہ زخمی، بچہ انس اپنے والد کے چنے کی ریڑھی پر بیٹھا تھا۔ بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سےباہربتائی جاتی ہے۔ پولیس افسران موقعہ پر موجود، واقعہ کی تحقیقات جاری۔ قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) July 30, 2021