سٹی 42: غازی آباد پولیس نےسوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے2ملزموں کو دھر لیا جبکہ اسلحہ اور گولیا قبضے میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق پولیس کو درخواست موصول ہوئی کہ غازی آبادکےعلاقے میں ملزم اسلحہ کی نمائش کرتےہیں جس سےخوف و ہراس پھیل گیا ، ملزموں کی جانب سے اسلحہ کے ساتھ ویڈیوز بنا کرسوشل میڈیاپر ڈالی جاتی ہے جس پر پولیس نے چھا پہ مار کر ملزم عمران اور نعمان کو گرفتار کر لیا ۔ تھانہ غازی آباز پولیس نے ملزموں سے اسلحہ اور گولیاں قبضے میں لے لیں ۔پولیس کاکہنا تھاکہ دونوں ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔
سوشل میڈیا پراسلحہ کی نمائش پرجیل کی ہوا کھانا پڑگئی
30 Jul, 2021 | 11:15 PM