ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہین کل کالی آندھی سےٹکرائیں گے

شاہین کل کالی آندھی سےٹکرائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شاہین کل کالی آندھی سےٹکرائیں گے۔پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی کل کھیلا جائےگا۔کپتان بابر اعظم میچ جیتنے کیلئے پرعزم ،پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی20کل کھیلا جائےگا۔کپتان بابر اعظم میچ جیتنے کیلئے پرعزم دیکھائی دیتے ہیں  ،پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ویسٹ انڈیزکی ٹیم نےمقررہ 9 اوورزمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنزبنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پولارڈ 22 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے تھے۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد وسیم نے ایک اور حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اورعثمان قادرنے بھی ایک،ایک وکٹ حاصل کی جب کہ شاہین آفریدی اورشاداب خان کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں کرسکے۔ بارش کے باعث روکا جانے والا میچ خاصی تاخیر سے شروع ہوا تھا۔ بارش کی وجہ سے پچ کو ڈھانپ دیا گیا تھا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ کو شام 7 بجے شروع ہونا تھا۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی31 جولائی،  تیسرا یکم اگست اور چوتھا تین اگست کو کھیلا جائے گا۔