ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نذیر چوہان  کےپروڈکشن آرڈ رپر عملدرآمد نا ہونےپراسپیکرپنجاب اسمبلی پھربرہم

نذیر چوہان  کےپروڈکشن آرڈ رپر عملدرآمد نا ہونےپراسپیکرپنجاب اسمبلی پھربرہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے ایم پی اے نذیر چوہان کےپروڈکشن آرڈ رپر عملدرآمد نہ ہونےپردوسرے روزبھی پنجاب اسمبلی کا اجلاس بغیر کارروائی ملتوی کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز بھی مقررہ وقت کی بجائے2گھنٹے 15منٹ کی تاخیر سے سپیکر چو دھری پرویز الہٰی  کی صدارت میں شروع ہوا، تلاوت کلام پاک اور نعت رسول کےبعدسپیکر  پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نےکہاکہ لگتا ہے کہ ابھی تک نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہیں ہوا ، سپیکر نے وزیر قانون راجہ بشارت کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ راجہ صاحب کیوں ایسا ہی ہے نا؟

 سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ جب تک ایم پی اے  نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈرپرعمل  نہیں ہوتا قانون سازی بھی نہیں ہو گی اس کے ساتھ ہی  پنجاب اسمبلی کااجلاس بغیر کسی کارروائی کےپیر کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کرنےکا اعلان کیا تو اپوزیشن بنچوں سے سپیکر سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈیسک بجائے گئے اور نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے پر حکومت کے خلاف شیم شیم کے نعرے لگائے گئے ۔گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں زکوٰة و عشر کے محکمہ کے سوالات کے جوابات دیئے جانے تھے جبکہ پراونشل موٹر وہیکل (ترمیمی)بل2021ایوان میں متعارف کرانا جانا تھا۔