اب ای سی جی کریں گھر بیٹھے۔۔جدید سمارٹ واچ متعارف

30 Jul, 2021 | 07:18 PM

ویب ڈیسک: چینی موبائل کمپنی ہواوے نے جدید ترین سمارٹ واچ متعارف کراد ی ہے، جونہ صرف ہاتھ کے ہاتھ آپ کی ای سی جی کردے گی بلکہ ان ریڈنگز کو فوری طور پر آپ کے ڈاکٹر کو بھی بھیج دے گی۔
رپورٹ کے مطابق ہواوے واچ 2 پرو ای سی جی کو سمارٹ واچز کی دنیا میں جدید ترین اور انقلابی سمارٹ واچ قراردیا جا رہا ہے۔ روز مرہ استعمال کے لئے تیار کی گئی یہ سمارٹ واچ آپ کے جسم کا درجہ حرارت بھی ریکارڈ کرسکتی ہے، سپورٹس لک کی حامل اس  سمارٹ واچ کاڈائل گول ہے اور اس کی ایمولڈ اسکرین کا سائز 1.39 انچ ہے جسے سفائر کرسٹل گلاس سے بنایا گیا ہے اور اس کا فریم ٹائٹنیم دھات کا ہے۔

ہواوے واچ 2 پرو ای سی جی کو جی ٹی 2 پرو ماڈل کا جدید ورژن قرار دیا جارہا ہے جبکہ اس کی قیمت 478 امریکی ڈالر ہے، سمارٹ واچ کو 12 اگست کو فروخت کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔ اسی طرح ہواوے ایک کم قیمت سمارٹ بینڈ  6 پرو بھی 20 اگست کو فروخت کے لئے پیش کرے گا۔ جو دو ہفتے بیٹری ٹائمنگ اور 96 ایکسر سائز کے موڈ کے ساتھ اس بینڈ کی قیمت 70 ڈالر ہوگی۔ 

مزیدخبریں